پاکستان میںدور دور تک جمہوریت کا کوئی وجود نہیں،الطاف شاہد

پاکستان میںدور دور تک جمہوریت کا کوئی وجود نہیں،الطاف شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ اوریورپ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ پاکستان میں دوردورتک جمہوریت کاکوئی وجود نہیںپاکستان بادشاہت نہیں جمہوریت کیلئے بنایا گیا،ہم قیام پاکستان کیلئے اپنے باپ دادا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے پرویزمشرف کے سواکسی میں پاکستان بچانے اورمنتشرعوام کومتحدکرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ہمارے قائدپرویزمشرف کی نیک نیتی اوروطن پرستی ان کی اصلی طاقت ہے۔حکمران د ھمکاتے رہے مگراس کے باوجود پرویزمشرف وطن واپس آئے اورمردانہ وارسیاسی انتقام کاسامنا کررہے ہیں،وہ جانے کیلئے وطن واپس نہیں آئے ،وہ پاکستان اورعوام کونااہل حکمران ٹولے کے رحم وکرم پرہرگزنہیں چھوڑسکتے وہ ایک اعلیٰ سطحی تنظیمی اجلاس سے خطاب کررہے تھے افتخار احمد،راجہ زاہد،خواجہ محمدیونس ،خالدرشیدبھٹی، چودھری پرویز، نایاب زیدی ،نعیم عباس ،سیّدشان عابدی ،سیّدعلی جعفری ،عمران طاہررضوی اور سیّد سلمان اکبرنے بھی تقریب سے خطاب کیاچودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ دھاندلی اورجھرلو کی بنیاد پرمعرض وجودمیں آنیوالی علامتی پارلیمنٹ کی نام نہاد جمہوریت کے حق میں متفقہ قراردادکوئی معنی نہیں رکھتی خورشید شاہ اپنی شہید چیئرپرسن بینظیر بھٹو کوسکیورٹی رسک قراردینے والے نوازشریف کے ترجمان بنے ہوئے ہیں جبکہ ملتان میں بلاول زرداری کی آمدپرجیالے گونوازگوکے نعرے لگا تے رہے۔فرینڈلی اپوزیشن نے نااہل اورجعلی وزیراعظم کوبچانے کیلئے اپناسیاسی مستقبل داﺅپرلگادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موروثیت کوجمہوریت کانام دے کرعوام کوبیوقوف نہیں بنایاجاسکتا ۔ دوپارٹیوں کے درمیان ڈیل جمہوریت نہیں بلکہ اپنی اپنی باریاں بچانے اورگناہ چھپانے کیلئے ہوئی ہے۔ سیّدعلی جعفری اورعمران طاہر رضوی نے کہا کہ حکمران جماعت اورفرینڈلی اپوزیشن کاڈبل سٹینڈرڈ پوری طرح ایکسپوزہوگیا ہے ،حکمران پیپلزپارٹی کی ملی بھگت سے بیچارے عوام کاخون چوس رہے ہیں۔