یونین کو نسلوں کے سیکرٹریوں کو پولیو مہم کے حوالے سے بینرز لگانے کی ہدایت

یونین کو نسلوں کے سیکرٹریوں کو پولیو مہم کے حوالے سے بینرز لگانے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت پولیو کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں محکمہ ہیلتھ کے افسران ، عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے نمائندوں، ڈی او (سی)، یو سی ایم اوز، ایجو کیشن اور سوشل ویلفئیر کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں محکمہ ( ہیلتھ) کے افسران نے ڈی سی او لاہور کو 29 ستمبر سے شہر بھر میں شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم کے بارے میں بتایا اور اس ضمن میں کئے جانے والے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ 29 ستمبر سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم میں بھرپور حصہ لیں اور تمام متعلقہ محکمے اس ضمن میں اپنی تیاری کو حتمی شکل دیں۔ انہوں نے سیکرٹری یونین کونسلز اور ریونیو کے عملہ کو ہدایت دی کہ وہ پولیو مہم کے متعلق اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں بینرز لگائیں اور مساجد میں اعلانات کروائیں۔ انہوں نے علمائے کرام سے درخواست کی کہ وہ لاہور شہر کی تمام مساجد میں خطبہ جمعہ کے دوران لوگوں میں اپنے 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے حوالے سے شعور اجاگر کریں اور 29 ستمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ کیپٹن(ر)محمد عثمان نے مزید بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے تین روزہ پولیو مہم میں 15 لاکھ70ہزار31 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ رکھا ہو اہے۔ پولیو مہم میں 7 ہزارپولیو ورکرز لاہور کی تمام یونین کونسلز میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے جبکہ ائیر پورٹ سمیت شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور لاری اڈو ں میں قطرے پلانے کے لئے خصوسی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ڈی سی او لاہور نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم کے اختتام پرمزید 2دن بطور کیچ اپ ڈے رکھے گئے ہیں جس میں کسی وجہ سے رہ جانے والے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے عوا م الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔