ایل ڈی اے سٹی کا رقبہ45کی بجائے 61ہزارکنال کرنے کی منظوری

ایل ڈی اے سٹی کا رقبہ45کی بجائے 61ہزارکنال کرنے کی منظوری

  

لاہور(خبر نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احد خان چیمہ نے بتایا ہے کہ ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی نے نئی رہائشی سکیم ایل ڈی اے سٹی کا رقبہ 45ہزار کنال سے بڑھا کر 61ہزار کنال کرنے کی منظوری دے دی ہے وہ گزشتہ روز ایل ڈی اے سٹی ہاﺅسنگ سکیم سے متعلقہ امور پر کی جانے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میںایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہاﺅسنگ )ایل ڈی اے عمارہ خان ‘ چیف میٹر وپولیٹن پلانر وحید احمد بٹ دیگر متعلقہ افسروں اور پانچ ڈویلپمنٹ پارٹنرز پاک اسٹیٹ ‘ پیراگون سٹی ‘ اربن ڈویلپرز ‘ معمار ہاﺅسنگ سروسز اور الفا اسٹیٹ کے نمائندوں نے شرکت کی ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے اجلاس کے شرکا کو ہدایت کی سکیم میں شامل ضلع لاہو رکے سات موضع جات کاہنہ ‘ کاچھا ‘ تھے پنجو‘ سدھڑ‘ ہلوکی ‘ رکھ جھیڈو اور طور وڑائچ میں حصول اراضی کا کام تیزکیا جائے اوریہاں سٹی پارک ‘ گولف کلب ‘ فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر اور دیگر ضروری سہولتوں کی فراہمی کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جائے -ایل ڈی اے کی طرف سے سکیم کے لئے منظور شدہ ڈویلپمنٹ پارٹنرز سے پلاٹوں کی فائلیں خریدنے والوں کو انتقال شدہ اراضی کے عوض ایگزمشن لیٹر جاری کئے جا رہے ہیں ‘ اس مقصد کے لئے خصوصی طور پر سیکورٹی فیچرڈ کاغذ تیار کروایا گیا ہے -

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -