بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے حقیقی نمائندہ ہیں،قاضی احمد
لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے حقیقی نمائندہ ہیں جو مزدوروں کسانوں اور طالبعلموں کی آواز کو اٹھائیں گے بلاول بھٹوزرداری اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی طرح عورتوں کے حقوق کے علمبردار بنیں گے اور پارٹی کو جاگیرداروں سے اور سرمایہ داروں کے چنگل سے آزاد کروائیں گے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران دھرنوں کے حل کیلئے مخلص نہیں حکومت کی دھرنے والوں کو تھکانے والی پالیسی سمجھ سے بالا تر ہے انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے حکومت ایک انچ آگے نہیں بڑھی پیپلز پارٹی آئین کی حکمرانی چاہتی ہے موجودہ حکومت بحران کا حل نکال سکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر متاثرین سیلاب اور آئی ڈی پیز کی خدمت اور مدد کرنی چاہیے پنجاب میں متاثرین سیلاب کے جو حالات ہیں وہ کسی سے عیاں نہیں حکومت کافرض ہے کہ وہ متاثرین کی فوری مدد کرے۔