پیپلز پارٹی نے کبھی بھی جھوٹ کے ذریعے عوام کو دھوکہ نہیں دیا،زاہد ذوالفقار

پیپلز پارٹی نے کبھی بھی جھوٹ کے ذریعے عوام کو دھوکہ نہیں دیا،زاہد ذوالفقار

  


لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر زاہد ذالفقار خان اور نائب صدر لاہور فضل الرحمن بٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی دھرنے والوں کو سچ کو جھوٹ میں بدلنے کی اجازت نہیں دے گی سچ کی خاطر پیپلزپارٹی نے بہت جدوجہد کی ہے کبھی بھی جھوٹ کا سہار انہیں لیا پیپلزپارٹی نے کبھی بھی جھوٹ کی مدد سے عوام کو دھوکانہیں دیا یہاں تک کہ الیکشن میں بھی ووٹ لینے کے لئے عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کئے ووٹ کم پڑیں یا زیادہ عوام سے سچی باتیں کیں پیپلزپارٹی حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں ہمیشہ حقیقت کو سامنے رکھ کر بات کی ہے موجودہ حکومت نے وعدہ کیا کہ چھ ماہ میں بجلی پوری کریں گے ا ن کا وعدہ جھوٹا نکلا اس پر عوام میں بہت مایوسی پائی گئی چین اور ترکی سے بجلی مانگنے والوں کو یہ بتانا چاہئے کہ جاپان میں طالبعلموں کو بجلی فری ہے اٹلی دنیامیں سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والا ملک ہے امریکہ میں لوگ بجلی بنا کر حکومت کو بیچتے ہیں سنگاپور میں بارہ ماہ بارشیں ہوتی ہیں لیکن کبھی بجلی بند نہیں ہوئی چین میں گھر وں میں بجلی فری ہے جبکہ ہمارے ملک میں حکومت بجلی دینے کی بجائے عوام پر بے تحاشہ بجلی بلوں کا بوجھ ڈال دیتی ہے لوگ بجلی کے بل دینے سے قاصر ہیں اور مجبورا لوگ بجلی چوری کرتے ہیں حکومت سرمایہ داروں اور جاگیر داروں سے ٹیکس لینے کی بجائے غریب عوام کی کھال اتارتی ہے پیپلزپارٹی موجودہ حکومت کے بجلی کے پورے کرنے کے جھوٹے وعدے کی حمایت نہیں کر سکتی آج پیپلزپارٹی پنجاب میں اپنے کارکنو ں کی ناراضگی کے باوجود جمہوریت کی خاطر(ن) لیگ کی حکومت کا ساتھ دے رہی ہے پیپلزپارٹی کسی آمر کا ساتھ دیکر اپنا منہ نہیں کالا کروانا چاہتی حکومت کو چاہئے کہ عوام کے مسائل کی طرف توجہ دے ورنہ عوام ان سے مایوس ہو جائے گی اور عوام کے سامنے کبھی کوئی حکومت نہیں ٹھہری حکومت جھوٹ کا سہارا لینے کی بجائے کوئی مثبت طریقہ اختیار کرے پیپلزپارٹی حکومت کی مدد نہیں کر رہی بلکہ جمہوریت کی حمایت کر رہی ہے پیپلزپارٹی کو حکومت کا ساتھ دینے کی بنا پر بہت سے الزامات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں کو اکٹھا کرنا پیپلزپارٹی کا ہی کارنامہ ہے اور یہ ثابت کیا کہ پیپلزپارٹی آج بھی ملک کی مقبول ترین پارٹی ہے جس کے بغیر نہ کوئی حکومت میں آ سکتا ہے اور نہ ہی کوئی حکومت گرا ئی جاسکتی ہے ہر صورت میں پیپلزپارٹی ایک اہمیت کی حامل جماعت ہے حکومت کو چاہئے جو بھی فیصلہ کرے وہ سیاسی مشاورت سے کرے لوگوں کو اندیشہ ہے کہ حکومت اپنے فیصلے اپنی من مانی سے کرتی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -