سیلاب متاثرین کو نقصان کا معاوضہ جلد دیا جائے گا،میاں عرفان دولتانہ

سیلاب متاثرین کو نقصان کا معاوضہ جلد دیا جائے گا،میاں عرفان دولتانہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے زیرانتظام متاثرہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کی ریلیف اور بحالی کا سب سے بڑا آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور حکومت کے بروقت موثر اقدامات کے باعث ہزاروں انسانی جانوں کو بچایا گیا ہے سیلاب سے متاثر ہونے والے اضلاع جن کے موضعات کو40 فیصد نقصان پہنچا ہے انہیں آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔ متاثرہ خاندانوں کو ان کے نقصانات کا معاوضہ بہت جلد دیا جائے گا اور حقداروں کو ان کا حق ہر صورت ملے گا اےک بےان مےں انہوں نے کہاکہ حالیہ سیلاب پنجاب کی تاریخ کا ایک بہت بڑا سیلاب ہے جس سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے تاہم حکومت نے متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے حوالے سے انتہائی تیز رفتاری سے کام کا آغاز کیا جو اب تک جاری ہے ریسکیو آپریشن کے بعد امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے کاموں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں تمام متعلقہ محکمے ذمہ داری سے فرائض سرانجام دیں متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں کے ساتھ بحالی کے کاموں کو بھی تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -