بلاول کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ خوش آئند ہے ،افنان صادق بٹ

بلاول کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ خوش آئند ہے ،افنان صادق بٹ

  

لاہور (پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل افنان صادق بٹ اور لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹ چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ خوش آئند ہے چنیوٹ میں امدادی اشیائے خوردونوش کی متاثرین میں تقسیم اہم اقدام ہے اس طرح کے عملی اقدامات سے پیپلز پارٹی مزید فعال اور متحرک ہوگی پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے جس نے مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے حقوق کو اولین ترجیح دی ہے جس کی مثال بلاول بھٹو زرداری کا دورہ پنجاب ہے اس طرح کے کاموں سے ہی عزت ہے اور بھٹو ازم کے ذریعے غریبوں بے سہارا اور پسے ہوئے طبقات کے لیے احسن اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے یہ وقت لوگوں کو سہارا دینے کا ہے سیاست چمکانے کا نہیں پیپلز پارٹی آج بھی عوامی جماعت ہے جو عوامی طاقت پر ہی یقین رکھتی ہے انشاءاللہ پاکستان کی 20کروڑ عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیںگے اُن کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں تحریک انصاف اور عوامی تحریک والے بھی اپنی انا کا مسئلہ ختم کرتے ہوئے اس مشکل گھڑی میں پنجاب کے کسانوں ، مزدوروں، غریبوں اور پسے ہوئے طبقات کے لیے کام کریں اور اُن کو اس مصیبت سے نکالیں۔  وقت دھرنے کا نہیں بلکہ کسانوں کی آبادکاری کا وقت ہے۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے پیپلز پارٹی کی طرف سے 10کروڑ روپے کا چیک اور امداد سے بھرے ٹرک اہم فیصلہ ہے۔ ہم پنجاب کے سیلاب متاثر اضلاع چنیوٹ، جھنگ، ملتان، مظفر گڑھ اور جنوبی پنجاب کے لوگوں کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں اُن کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -