پاکستان کے عوام پر 65سالوں سے ظلم ہو رہا ہے،انجینئر یاسر

پاکستان کے عوام پر 65سالوں سے ظلم ہو رہا ہے،انجینئر یاسر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ بادشاہت کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں، شہنشائیت کو اب نشان عبرت بن جانا چا ہیے، دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے مطالبات پورے ہونے تک ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گی پاکستانی قوم بادشاہت اور وی آئی پیز کلچر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کھڑی ہو گئی ہے، اب کوئی پاکستانی قوم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت نہیں بادشاہت قائم ہے

کبھی جمہوریت میں کارکنوں پر گولیاں چلائی جاتی ہےں جمہوریت کا مطلب عوام ہوتا ہے وڈیرہ نہیںانہوں نے مزید کہا کہ حکمران60 سال سے ملک پر ظلم کر رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -