پی ٹی آئی کی تحریک سے حکمرانوں کے پاﺅں اکھڑ چکے ہیں،جمشید اقبال چیمہ

پی ٹی آئی کی تحریک سے حکمرانوں کے پاﺅں اکھڑ چکے ہیں،جمشید اقبال چیمہ

  

لاہور( پ ر) تحریک انصافکے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے جلسوںمیں ” گو نواز گو “کے نعروں کے بعد شریف برادران کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے ،پی ٹی آئی کی تحریک سے حکمرانوںکے پاﺅں اکھڑ چکے ہیں اور سیاسی سیلاب کا ریلہ انہیں جلد بہا لے جائے گا، خورشید شاہ اپوزیشن لیڈر کی بجائے حکومت کے ترجمان کا کردار ادا کر رہے ہیں جس پر پیپلز پارٹی کے اندر بھی پھوٹ پڑی ہوئی ہے اپنے ایک بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ عمران خان کی تحریک سے عوام کو شعور ملا ہے اور آج عوام بر ملا اپنے حقوق کی بات کر رہے ہیں ،گو نواز گو پوری قوم کا نعرہ بن چکا ہے اور (ن ) لیگ کے جلسے میں اس کا اظہار واضح ثبوت ہے انہوںنے کہا کہ حکومت کی حمایتی جماعتیں جمہوریت نہیں بلکہ اسکے نام پر قائم ہونے والے فرسودہ نظام کی حمایت کر رہی ہیںجسکے ذریعے عوام کا خون چوسا جاتا ہے اب وہ وقت دور نہیں جب عوام کا ہاتھ اس ” گروہ “ کے گریبانوں پرہوگا اور ان سے لوٹی ہوئی پائی پائی وصول کی جائےگی انہوںنے کہا کہ سید خورشید شاہ نے اپنے کردار سے ثابت کیا ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر نہیں بلکہ حکومت کے ترجمان ہیں اوریہی وجہ ہے کہ خود پیپلزپارٹی میں پھوٹ پڑ چکی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -