سیاسی دھرنے ملک کو معاشی طور پر غیر مستحکم کر رہے ہیں،ابوذر غفاری

سیاسی دھرنے ملک کو معاشی طور پر غیر مستحکم کر رہے ہیں،ابوذر غفاری

  

لاہور(وقائع نگار ) مسلم لیگ (ن )کے رہنماءاور پبلشرز ایسو سی ایشن کے رہنماءابو ذر غفاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے ملک کو معاشی طور پر غیرمستحکم کر رہے ہیں جس سے کاروباری سر گرمیاں مفلو ج الحال اور پیداواری عمل میں کمی واقع ہو نے سے معیشت کا گراف زبو ں حالی سے دوچار ہے حکو مت وقت کے صبر کا اور امتحان نہ لیا جائے اور دھر نو ں کی سیا ست کو ختم کر تے ہوئے ملک و قوم کا سوچیںانھو ں نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین نہیں رکھتے

 اور ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے اپنی تمام توانائیاں صرف کررہے ہیںدنیا بھر نے پاکستان کے قومی انتخابات کے نتائج کو تسلیم کیا لیکن عوام کا اعتماد حاصل نہ کرنے والے مسلم لیگ (ن )کی بہترین کارکردگی سے خائف ہوکر ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد دھاندلی کا رونا رو رہے ہیںابو ذرغفاری نے کہا کہ دھر نوں سے جہاں تاجر پر یشان ہیں وہیںملکی معیشت اور حکو متی خزانہ کو اربو ں روپے کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ صرف سٹاک مارکیٹ میں ساڑھے تین سو ارب روپے کا نقصان ہوا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے ورکرز کی غنڈہ گردی کی وجہ سے وزارت خزانہ اور وزارت تجارت سمیت کوئی بھی وزارت کام نہیں کررہی جس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں مفلوج ہیںاسلام آباد میں روزانہ ا±جرت پر کام کرنے والے ہزاروں لوگ فاقہ کشی کا شکار ہیں لیکن انقلاب اور تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کو اس کا کوئی احساس نہیں انھو ں نے کہا کہ دھر نو ں کی سیا ست کو ختم کر تے ہو ئے حکو مت وقت سمیت تمام سیا سی جما عتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر ملکی معیشت کو تباہی و بر بادی سے بچا ئیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -