حکمران جماعت کی پالیسیوں سے ایشیائی کیمونٹی اضطراب کا شکار ہے :وزیر شاہ

حکمران جماعت کی پالیسیوں سے ایشیائی کیمونٹی اضطراب کا شکار ہے :وزیر شاہ

  

راچڈل (بیورورپورٹ)مقامی کونسل کے معروف کونسلر وزیر شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ کنزرویٹو پارٹی کی پالیسیوں سے برطانیہ میں آباد ایشیائی کیمونٹی میں سخت اضطراب پایا جاتا ہے حالیہ بلدیاتی اور یورپی یونین کے انتخابات میں یوکے آئی ‘ پی‘ اور لیبر پارٹی نے اکثریت حاصل کی انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سال 2015کے جنرل انتخابات میں لیبر پارٹی اکثریت حاصل کر کے حکومت حاصل کر لے گی انہوں نے کہا کہ وہ مسلسل 1999سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور کامیابی کی ہیٹ ٹرک مکمل کر چکے ہیں وہ ایک مقامی کالج میں الیکٹریکل اینڈ مکینکل انجینئرنگ کی تدریس کررہے ہیں انہوں نے برطانیہ سے ہی گریجوائشن اور ماسٹرڈگری حاصل کی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ راچڈل میں بے روزگاری کی وجہ سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ غیر ہنر مند لوگ نوکری حاصل نہیں کر سکتے وہ طویل عرصہ سے تدریس کے شعبہ سے وابستہ ہیں برطانیہ میں وہ لوگ کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں جو کوئی نہ کوئی ہنر سیکھ لیتے ہیں خواہ وہ کسی شعبہ سے ہی مہارت حاصل کر لیں انہوں نے کہا کہ موجودہ کنزرویٹو پارٹی نے راچڈل میں سرکاری ہسپتال کو ڈاﺅن گریڈ کر کے یہ سہولت دوسرے شہر کو دے دی جس سے کیمونٹی کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کے لیے وہ کوشاں ہیں کونسلر وزیر شاہ راچڈل میں ایشیا کی کیمونٹی میں فلاحی کاموں کے حوالے سے منفرد مقام رکھتے ہیں اور تمام طبقہ ہائے فکر کے لوگ انکا بے حد احترام کرتے ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -