تحریک انصافبادشاہی سوچ کا خاتمہ کر کے دم لے گی،سعدیہ سہیل

تحریک انصافبادشاہی سوچ کا خاتمہ کر کے دم لے گی،سعدیہ سہیل

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج کا نتیجہ آنے والا ہے جلد قوم کو خوشخبری ملنے والی ہے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گونواز گو تحریک آخری مراحل میں ہے، منزل مقصود اب زیادہ دور نہیں تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے گھروں میں انقلاب برپا کر دیاہے عوام اتنے با شعور 65 سالوں میں نہیں ہوئے جتنا ان چند دنوں میں ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے احتجاج نے حکومت کے ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے

 اب گو نواز گو کی تحریک پورے پاکستان میں پھیل چکی ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ میاں برادران کی بادشاہت قائم ہے جہاں شریف فیملی کا پورا کا پورا خاندان اعلیٰ عہدوں پرفائز ہے اور تحریک انصاف اس بادشاہت کا خاتمہ کرکے دم لے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -