وزیراعظم کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب مایو س کن ہے،محمد جمیل

وزیراعظم کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب مایو س کن ہے،محمد جمیل

  

اسلام آباد(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے وزیر اعظم نواز شریف کا خطاب انتہائی مایوس کن تھا،وزیر اعظم نے ایک بھی عوامی مسئلے پر بات چیت نہیں کی،ایک خصوصی بیان میں انہوں نے کہا ملکی تاریخ کے طویل ترین مشترکہ اجلاس میں پارلیمنٹیرینزجمہوریت بچانے کا راگ تو الاپتے رہے مگر کسی نے بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،قیمتوں میں کمی ،مہنگائی،بے روزگاری یا لاقانونیت کے بارے میں بات کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ہمارا موجودہ حکمرانوں سے سوال ہے کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے کئی روز جاری رہنے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے آخر عوام کو کیا ملا؟ اگر یہ پارلیمنٹ عوام کی حقیقی نمائندہ ہوتی تو یقینا اس میں عوام کی بھلائی کیلئے قانون سازی بھی ضرور ہوتی،انکا کہنا تھا کہ موجودہ نام نہاد جمہوریت عام آدمی کیلئے وبال جان بن چکی ہے اورپارلیمان کو ڈاکوو¿ں اور چوروں سے پاک کرنے کیلئے دھاندلی سے قائم ہونیوالی موجودہ حکومت کا خاتمہ بے حد ضروری ہے،انہوں نے کہا کل تک بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب میں قدم نہ رکھنے کا مشورہ دینے والے شریف برادران اب پنجاب کا دورہ کرنے پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا شکریہ ادا کررہے ہیں،انہوں نے مزید کہا موجودہ حکمرانوں کا جانا ٹھہر چکا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -