چھوٹے تاجروں کے مسائل کو نظر اندا ز نہیں کریں گے،شیخ فیاض

چھوٹے تاجروں کے مسائل کو نظر اندا ز نہیں کریں گے،شیخ فیاض

  


لاہور(وقائع نگار ) حفیظ سنٹر کے جنرل سیکرٹری اور اورلاہور چیمبر آف کامرس میں پیاف فاؤنڈر الائنس کے ایسوسی ایٹ امیدوارشیخ محمد فیاض احمدنے کہا ہے کہ چھوٹے تاجر خودکو تنہا نہ سمجھیں ہم ان کے ساتھ ہیں ،ان کے مسائل کے حل کے لئے پہلے بھی اقدامات کئے ہیں اور اب پھرکامیاب ہوکران کو مشکلات سے نجات دلائیں گے،مختلف مارکیٹوں کے تاجروں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چھوٹے تاجروں کو نظر اندازنہیں ہونے دیں گے ،یہ تاجر ہمارے ماتھے کاجھومر ہیں،ہم ان کو سہارادینے کے لئے میدان میں آئے ہیں ۔انہیں سینے سے لگائیں گے اور ان کے مسائل اجاگر کریں گے ،ہماراماضی گواہ ہے ہم نے چھوٹے تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے ہرفورم پرآواز بلندکریں گے، خدمت ہمارا والین مقصد ہے اس اعلی مقصد کو لے کر انتخاب میں اترے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہمارے مخالفین صرف زبانی جمع خرچ میں مصروف ہیں،یہ صرف چند دنوں کے لئے منظر عام پرآئے ہیں اور پھر انتخاب کے بعد یہ غائب ہوجائیں گے ،انہیں چھوٹے تاجروں سے محبت نہیں ہے وہ صرف اپنی انتخابی مہم میں چھوٹے تاجروں کے مسائل حل کرنے کا نعرہ لگارہے ہیں،وہ اپنی کارکردگی بتائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -