تھائی وزیراعظم نے خواتین سیاحوں کے بکنی پہننے سے متعلق بیان واپس لے لیا

تھائی وزیراعظم نے خواتین سیاحوں کے بکنی پہننے سے متعلق بیان واپس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنکاک (این این آئی) تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے عوامی ردعمل کے بعد خواتین سیاحوں کے بکینی پہننے سے متعلق اپنا بیان واپس لے لیا،میڈیارپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے وزیراعظم پرایوتھ چن اوچا نے ایک اجلاس میں متعلقہ حکام سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاتھاکہ بکینی پہنی سیاح محفوظ نہیں ، سوائے ا±ن کے جو پرکشش نہیں ہیں ‘ لیکن عوامی ردعمل کے بعد وزیراعظم نے اپنے بیان پر معذرت کرلی ۔ وزیراعظم کے بیان پر کافی غصے کا اظہار کیاگیاتھا اور برطانوی سفارتخانے کاکہناتھاکہ وہ حکام سے رابطے میں ہیں اور بیان کی تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں کیونکہ تھائی وزیر اعظم کا یہ بیان اس وقت سامنے آیاتھا جب ایک دن قبل ہی دو برطانوی شہریوں کو کو تاو¿ کے ساحل پر قتل کردیا گیا تھااور پولیس کو ابھی قاتلوں کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

مزید :

عالمی منظر -