مانچسٹر :المصطفی ٹرسٹ کے زیر اہتمام چیئرٹی ڈنر کا انعقاد

مانچسٹر :المصطفی ٹرسٹ کے زیر اہتمام چیئرٹی ڈنر کا انعقاد

  

لندن (بیورورپورٹ ) مانچسٹر کے مقامی ہال میں المصطفی ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک چیئرٹی ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹرسٹ کے چیئرمین (ر) جنرل غلام محمد ملک ‘ کونسلر خالد حسین ‘ ڈاکٹر محمد سلیم ‘ ملک طلعت ‘ قاری ظہور احمد سیفی ‘ سالیسٹر مقبول احمد ملک ‘ سابق کونسلر عمران رضوی ‘ سابق کونسلر فراز بھٹی ‘ رانا خالد ‘ ملک منظور احمد ‘ سابق امیدوار کونسلر راجہ شمیم احمد ‘ کیپٹن عدنان عبد الحفیظ ‘ راجہ محمد وسیم ‘ فرخ ہمایوں ‘ فیاض احمد ‘ عابد علی خان ‘ حافظ خالد محمود ‘ راجہ ریاض احمد (بری ) بیرسٹر شازیہ انجم ‘ (ر) جنرل جہاہ دار خان ‘ راجہ ذو الفقار علی ‘ محمد غوث ‘ سالیسٹر محمد طاہر رفیق ‘ میئر آف اولڈھم کونسلر فدا حسین ‘ راجہ عبد الرحمان ‘ محمد ایوب ‘ نجیب اللہ ‘ مدبر چوہدری ‘ سالیسٹر طاہر ‘ شفیع ‘ سمیت دیگر معززین بھی شریک ہوئے تقریب میں پاکستان میں میڈیکل سنٹرز ‘ اور سیلاب ذدگان کے لیے فنڈز اکھٹے کیے گئے جن سے متاثرین کی مدد کی جائیگی

مزید :

عالمی منظر -