چلتی گاڑی میں بھارتی لڑکی کے ساتھ زیادتی، دوملزم گرفتار

چلتی گاڑی میں بھارتی لڑکی کے ساتھ زیادتی، دوملزم گرفتار

  

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں چلتی گاڑی میں 24 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کر لی گئی ، پولیس نے 2 ملزموں کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملزموں نے لڑکی کو نشہ آور چیز پلا کر چلتی گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق طبی معائنے میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ لڑکی کو ایک رکشہ ڈرائیور نے سڑک پر نشے کی حالت میں گھومتے دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی، لڑکی نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ اسے چلتی گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -