گھر میں فریج نہ ہونے پر امریکی شخص کا ہنگامی امدادی نمبرپر آٹھ بارفون

گھر میں فریج نہ ہونے پر امریکی شخص کا ہنگامی امدادی نمبرپر آٹھ بارفون

  

 نیویارک (این این آئی)امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص نے دو گھنٹوں میں پولیس کو ہنگامی امدادی نمبر 911 پر آٹھ مرتبہ فون کرکے امریکی اور برطانوی میڈیا میں جگہ بنالی ،امریکی میڈیا کے مطابق اس شخص نے آٹھ مرتبہ فون کرکے ایک ہی شکایت کی ہے کہ اس کے گھر میں فریج نہیں ہے ، اس نے پولیس کو باربار بتایا کہ اس نے نیا اپارٹمنٹ کرائے پر لیا ہے اور اس کے پاس کھانا ہے لیکن کھانا رکھنے کے لئے اپارٹمنٹ میں فریج نہیںہے ، ساٹھ سالہ رچرڈ ولڈ کو پولیس نے ہنگامی امداد کے نمبر کا غلط استعمال کرنے پر پکڑ لیا ہے لیکن رچرڈنے پولیس کے سامنے موقف اپنایا ہے کہ اس کے فون پر صرف 911 ہی ڈائل ہوتا ہے اس لئے میں نے پولیس کو ہی مدد کے لئے بلایا۔

مزید :

عالمی منظر -