سعودی عرب، ساحلِ سمندر سے نومولود برآمد
جدہ (این این آئی)سعودی عرب کے مغربی ساحلی شہر جازان کے نزدیک واقع الموسم بیچ سے سرحدی محافظوں کو معمول کے گشت کے دوران ایک لاوارث نومولود بچہ ملا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جازان کے بارڈر گارڈز کے ترجمان کیپٹن حسن آل قسیبی نے بتایا کہ سکیورٹی اداروں اور انجمن ہلال احمر کو اس نومولود کے ملنے کی اطلاع دے دی گئی ہے اور یہ اس سال کے دوران لاوارث نومولود بچہ ملنے کا دوسرا واقعہ ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ سکیورٹی ادارے اس واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔