غزہ :ناکارہ اسرائیلی بم پھٹنے سے دوفلسطینی شہید،تین زخمی

غزہ :ناکارہ اسرائیلی بم پھٹنے سے دوفلسطینی شہید،تین زخمی

  

غزہ (ثناءنیوز)غزہ کے شمالی علاقے میں اسرائیلی فوج کا حالیہ جنگ کے دوران فائر کیا گیا،ایک ناکارہ گولہ اچانک پھٹ گیا ہے جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اورتین زخمی ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق غزہ کی ایمرجنسی سروسز کے ترجمان اشرف القدرہ کاکہنا تھاکہ غزہ شہر کے نواح میں واقع شجاعیہ میں ایک ناکارہ گولہ پھٹنے سے ایمن ابو جبہ اور عبداللہ ابو عصر شہید ہوگئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے جولائی اوراگست میں غزہ پرمسلط کردہ جنگ کے دوران شجاعیہ پرتباہ کن فضائی بمباری کی تھی۔اس وقت فائر کیاگیاایک گولہ پھٹا۔ اسرائیل اورحماس کے درمیان 26 اگست کو مصر کی ثالثی میں جنگ بندی ہوئی تھی۔اسرائیلی جارحیت میں 2140 فلسطینی شہید ہوگئے تھے اورفلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں اوران کے حملوں میں تہتر اسرائیلی مارے گئے تھے۔ان میں زیادہ تر اسرائیلی فوجی تھے۔اقوام متحدہ کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں ہزاروں مکانات اور انفرااسٹرکچر تباہ ہوگیا تھا اور ایک لاکھ سے زیادہ ہمیشہ کے لیے بے گھر ہوگئے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -