برازیل: کافی کے استعمال میں اضافے کا امکان

برازیل: کافی کے استعمال میں اضافے کا امکان

  

برازیلیا(اے پی پی) برازیل میں رواں سال کافی کے استعمال میں 4.7فیصد اضافے کا امکان ہے ۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق برازیل میں رواں سال کافی کے استعمال میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور برازیلی شہری اس سال 4.7فیصد زائد کافی پی جائیں گے جس سے ملک میں استعمال کی جانے والی کافی کی مقدار 7لاکھ 7ہزار ٹن ہو جائیگی۔ رپورٹ کے مطابق برازیل میں 2013ءکے دوران 2012ءکے مقابلے میں کافی کے استعمال میں 4فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا

۔ جبکہ امریکا میں بھی رواں سال کافی کے استعمال میں 1.8فیصد اضافہ متوقع ہے جس سے امریکا میں استعمال کی جانے والی کافی کا حجم 8لاکھ 28ہزار ٹن ہو جائیگا ۔ رپورٹ کے مطابق 2020ءتک برازیل میں کافی کے استعمال میں 20فیصد اور امریکا میں 5فیصد اضافے کا امکان ہے ۔

مزید :

کامرس -