کسان تنظیمیں راجباہوں کے کنڈیشن سروے کروائیں:سیکرٹری آبپاشی

کسان تنظیمیں راجباہوں کے کنڈیشن سروے کروائیں:سیکرٹری آبپاشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اے پی پی) سیکرٹری آبپاشی پنجاب ومنیجنگ ڈائریکٹر پیڈا کیپٹن(ر) سیف انجم نے ہدایت کی ہے کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے نہروں وراجباہوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے کسان تنظیمیں اپنی راجباہوں کے کنڈیشن سروے کروائیں تاکہ ان راجباہوں کی بحالی کا کام بروقت شروع ہو سکے۔یہ بات انہوں نے پیڈا افسران کے نام جاری ایک مراسلہ میں دیں۔

 انہوں نے کہا کہ کسان تنظیمیں بنیادی سطح پر نظام آبپاشی کی انتظامیہ میں بنیادی اکائی کی حیثیت رکھتی ہیں جن کے تعاون اور اشتراک سے نہر میں تعمیرات اور دیکھ بھال کے نظام کو بہتر کرنے میں مدد ملی ہے۔انہوں نے اپنے مراسلے میں مزید ہدایت کی ہے کہ کسان تنظیموںکے زیر انتظام جن علاقوں میں سیلابی نقصانات ہوئے ہیں وہاں پر پیڈا ومحکمہ آبپاشی کے افسران وفیلڈ عملہ کسان بھائیوں کو ہر قسم کی تکنیکی وقانونی معاونت ترجیحی بنیادوں پر فراہم کریں تاکہ نہری ڈھانچے کو جلد از جلد اصل شکل میں بحال کیا جا سکے۔       

مزید :

کامرس -