پاکستانی انڈس واٹر کمشنر واہگہ کے راستے بھارت روانہ، میانمر ڈیم اور دیگر امور پر بات ہوگی
لاہور(آن لائن)پاکستانی انڈس واٹر کمشنر کی سربراہی میں وفد واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوگیا جہاں وہ بھارت کے انڈس واٹر کمشنر سے پانی کے امور پر اور بھارت کی طرف سے مختلف مقامات پر ڈیموں کی تعمیر کے معاملہ پر بات چیت کرے گا ۔ذرائع کے مطابق پاکستانی انڈس واٹر کمشنر اپنے دورہ بھارت کے دوران بھارتی حکام کے ساتھ پانی کے تنازع اور میانمر ڈیم پر بات چیت کریں گے جبکہ دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔
واضح رہے کہ پاکستان نے میانمار ڈیم پر بھارت سے تنازعات اٹھائے تھے۔