پیاف نے تعمیری سرگرمیوں اور خدمت کے جذبوں کو پروان چڑھایا

پیاف نے تعمیری سرگرمیوں اور خدمت کے جذبوں کو پروان چڑھایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)پیاف فاﺅنڈرز الائنس کے رہنماﺅ ں شیخ محمد اشرف اور شیخ محمد آصف نے ڈیوس روڈ پر ایک بڑے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیاف فاﺅنڈرز الائ±نس نے تعمیری سرگرمیوں اور خدمت کے جذبوں کو پروان چڑھایا ہے ۔ کاروباری سرگرمیوں کو مندے کی کیفیت سے نکالنے اور بڑھانے کے لیے لاہور چیمبر میں متعدد نئے شعبے قائم کئے ہیں ۔ اچیومنٹ ایوارڈ سے حاصل ہو نے والی پوری رقم سوشل سیکٹر کے اداروں ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں پر خرچ کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ چیمبر کے ممبران الزام تراشیوں اور حقائق سے خالی بیان بازیوں کو پسند نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ گیارہ برس سے خدمت کارگزاری اور الزام تراشیوں کا مقابلہ ہو رہا ہے لیکن ممبران ہمیشہ خدمت اور کارکردگی کو ووٹ دے کر کامیاب کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ موجو دہ الیکشن میں پیاف فاﺅنڈرز الائنس کے امیدواران بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے اور لاہور چیمبر میں تعمیری منصوبوں پر کام کو جاری و ساری رکھیں گے ۔

شیخ محمد ارشد نے کہا ہے کہ 20ستمبر کی رات الائنس کی عشائیہ کی صورت میں بڑی تقریب ہو رہی ہے جس میں ایسوسی ایٹ ممبران بہت بڑی تعداد میں شریک ہو کر الائنس کی حمایت کا اعلان کریں گے ۔ دریں اثنا گارڈن ٹاﺅن کے ایک شادی ہال میں ایسوسی ایٹ کلاس امیدواران کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ دیا گیا اور الائنس کی حمایت کا اعلان کیا ۔

مزید :

کامرس -