دھرنے پاکستان میں نئے روزگار کے دشمن ثابت ہوئے: خواجہ خاور رشید

دھرنے پاکستان میں نئے روزگار کے دشمن ثابت ہوئے: خواجہ خاور رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)معروف بزنس کمیونٹی لیڈر،سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)ٹریڈر زونگ پنجاب و ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ خاور رشید نے کہا کہ دھرنے پاکستان میں نئے روزگار کے دشمن ثابت ہوئے ہیں،جمہوری اختلاف رائے کی آڑ میں پاکستان کے معاشی مستقبل کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کی اولین ترجیح عوام کے مسائل کا حل ہے،ملک کے طول و عرض میں پاکستانی اپنے بچوں کیلئے روزگار ،زراعت اور کاروبار کیلئے بجلی اور امن و امان کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ دھرنے والے ہوس اقتدار میں اندھے ہو کر صرف حکومت گرانے کے درپے ہیں۔خاوررشید نے مزید کہا کہ دھرنے سے پیدا شدہ بے یقینی کی بازگشت عالمی اداروں میں بھی سنائی دے رہی ہے او ر پاکستان کے دورے پر آئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے کہا کہ سیاسی استحکام اور جمہوری عمل کے تسلسل کے ذریعے ہی پاکستان کی معاشی ترقی ممکن ہے۔ شدید بارشوں و سیلاب سے لاکھوں پاکستانی سخت مشکلات سے دو چار ہیں ، قدرتی آفات سے تباہی کے پیش نظر دھرنے کی سیاست کو خیر باد کہہ کر سیلاب سے متاثرہ لوگوں اورآئی ڈی پیزکی مدد کے لئے میدان میں آنا چاہئے اورسب کو مل کر متاثرین کی مدد کرنی چاہئے کیونکہ صوبے میں متاثرین سیلاب کی تعداد 24لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ بارشوں اور سیلاب سے 200سے زیادہ افراد ہلاک اور 400 سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں ۔

مزید :

کامرس -