پھلوں کی برآمدات میں 25.47 فیصد، سبزیوں میں 81.67فیصد اضافہ

پھلوں کی برآمدات میں 25.47 فیصد، سبزیوں میں 81.67فیصد اضافہ

  

اسلام آباد (این این آئی)رواں سال 2013-14ءکے پہلے 11 ماہ کے دوران یکم جولائی 2013 ءسے یکم جون 2014 ءتک پھلوں کی برآمدات میںگزشتہ سال 2012-13 ءکی نسبت 25.47 فیصد اور سبزیوں کی برآمدات میں 81.67فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایاکہ یکم جولائی 2013 ءسے لے کریکم جون 2014 ءتک یہ اضافہ ایک خوش آئند اقدام ہے تاہم اگر حکومت اس ضمن میں ضروری سہولیات اور مراعات فراہم کرنے سمیت مختلف ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی شرح میں ریلیف فراہم کرے تو برآمدات کی مد میں مزید اضافہ کرکے ملک و قوم کیلئے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیاجاسکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ رواں مالی سال کے دوران سبزیوں کی برآمدات سے 30 کروڑ 12 لاکھ 54ہزار ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ حاصل کیاگیاہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں اعلیٰ معیار کے پھل اور سبزیاں پیدا ہوتی ہیں لیکن بعد از برداشت ان کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے سنگین مشکلات کاسامنا ہے ۔

مزید :

کامرس -