دھرنوں سے معشیت کو ایک اور دھچکا ، ایکسپو پاکستان نمائش 3ماہ کے لیے مو خر

دھرنوں سے معشیت کو ایک اور دھچکا ، ایکسپو پاکستان نمائش 3ماہ کے لیے مو خر ...

  

                             کراچی(آن لائن)اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے باعث ملکی معیشت کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے اور ایکسپو پاکستان نمائش تین ماہ کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے جس مےںپاکستان تاجروں اور صنعت کاروں کوبڑے آرڈرز ملنے کی توقع تھی۔ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر نے اسلام آباد کے دھرنوں سے بیرونی دنیا میں پہنچنے والے منفی پیغام کی وجہ سے ایکسپو پاکستان نمائش 3 ماہ کے لیے موخر کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے کیونکہ دنیا بھر میں 90 فیصد سفارتخانوں کے کمرشل اتاشیوں نے واضح کر دیا تھا کہ پاکستان کے سیاسی حالات کی وجہ سے غیرملکی کمپنیاں اور سرمایہ کار ایکسپو پاکستان میں شرکت سے ہچکچارہے ہیں۔ایکسپو پاکستان کے التواءپر ملک بھر کے تاجر اورصنعتی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری سے اپنے رویہ پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ کراچی ایکسپوسینٹر میں 4 روزہ ایکسپو پاکستان 22 اکتوبر سے شروع ہونے والی تھی جسے اب 3 ماہ کے لیے موخر کردیا گیا ہے۔تجارتی حلقوں کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ’عالیشان پاکستان‘ نمائش سے ٹی ڈیپ کو 3.5 کروڑ روپے کا منافع ہوا ہے، اس مرتبہ انتظامی اخراجات 80 فیصد کم کیے گئے، نمائش میں 15 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی اور بھارتی شہریوں نے پاکستان مصنوعات کی قطار میں لگ کر خریداری کی، اس نمائش کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔ عالیشان پاکستان نمائش کی رپورٹ جلد وزیر اعظم کو پیش کردی جائے گی۔

مزید :

کامرس -