اسلام آباد ہائی کورٹ کی سمیڈاکے سی ای او محمدعالمگیر چوہدری کو کام جاری رکھنے کی ہدایت
لاہور(پ ر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک رٹ پیٹیشن پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ہدائت کی ہے سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسرمحمد عالمگیر چوہدری کو سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر اپنا کام جاری حتمی فیصلے تک اپنا کام جاری رکھیں۔محمد عالمگیر چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر رکھی تھی کہ سمیڈا کے سب سے زیادہ سینئر جنرل مینیجر ہونے کے ناطے سمیڈا میں بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر ترقی پانا انکا حق ہے۔ لہٰذاہ باہر سے کسی کو چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدہ پر تعینات کر نے کی بجائے انہیں ترقی دے کر مستقل چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیڈا مقرر کر دیا جائے۔جس پر عدالت نے 17 ستمبر کو رٹ کی سماعت کرتے ہوئے انہیں حتمی فیصلے تک سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر بدستور اپنا کام جاری رکھنے کی ہدائت کی ہے۔