پنجا ب حکومت نے 7ترقیاتی سکیموں کے لیے 6ارب 45کروڑ 53لاکھ کی منظوری دیدی

پنجا ب حکومت نے 7ترقیاتی سکیموں کے لیے 6ارب 45کروڑ 53لاکھ کی منظوری دیدی

  

             لاہور(کامرس رپورٹر)حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2014-15 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے پندرہویں اجلاس میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی کل 7 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 6ارب 45کروڑ 53 لاکھ 73 ہزار روپے کی منظوری دی ۔صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی وسیم اجمل چو ہدری،چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی پنجاب ڈاکٹر خالد مشتاق سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی ۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے پندرہویں اجلاس میں جن 7 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں صوبہ پنجاب میں بچھیا اور بھیڑ ، بکری کی فراہمی کے ذریعے غریب خواتین کی غربت کے خاتمے کے لیے مبلغ 4 ارب 22 کروڑ 34 لاکھ روپے ، ایک لاکھ میٹرک ٹن کپیسٹی کے کنکریٹ سے تیارکردہ (فاضل پور ضلع راجن پور میںایک 30 ہزار میٹرک ٹن) ذخیرہ دانوں کی تعمیر مبلغ 42 کروڑ 60 لاکھ 62 ہزار روپے ، ضلع مظفر گڑھ اور بہاولپور میں ایک لاکھ میٹرک ٹن کپیسٹی کے جدید کنکریٹ کے ذخیرہ دانوں کی تعمیر(فیز ون)مبلغ 42 کروڑ 76 لاکھ 34 ہزار روپے، ضلع راوالپنڈی میں چکری اڈہ ہرنیاں والا براستہ بلاول روڈ کی کشادگی و بہتری کے لیے مبلغ 68کروڑ 40 لاکھ 60 ہزار روپے ، چکری تا کمبریال باراستہ دہاد ہمبر سے لیکر گنڈا خاص سڑک کی بحالی و کشادگی کے لیے مبلغ50 کروڑ66 لاکھ 61ہزار، خانیوال لودھراں روڈ کو دو رویہ کرنے کےکے پراجیکٹ کی فزیبلٹی سٹڈی (پی پی پی موڈ ۔ پی سی ٹو) کے لیے مبلغ 8 کروڑ81لاکھ70 ہزار روپے ، اور صوبہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ نو اضلاع میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی بحالی اور سروے کے لیے تیسری پارٹی کی خدمات کے لیے مبلغ 9کروڑ93 لاکھ86ہزار روپے شامل ہیں۔

 منظوری

مزید :

صفحہ آخر -