عوامی تحریک کے14برسوں کی آمدنی و اخراجات کا ریکارڈ طلب کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کے روبرو متفرق درخواست دائر

عوامی تحریک کے14برسوں کی آمدنی و اخراجات کا ریکارڈ طلب کرنے کیلئے لاہور ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)عوامی تحریک کے 14 برسوں کی آمدنی و اخراجات اور اسلام آباد میں دھرنوں کا ریکارڈ طلب کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کے روبرو متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔شہری اعجاز حسین اور امجد نے فہد صدیقی ایڈووکیٹ کی وساطت سے عوامی تحریک پر پابندی کی مرکزی درخواست میں متفرق درخواست درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کارکنوں کے ہمراہ گزشتہ 37دنوں سے دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے ہیں اور منتخب حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں، درخواست گزار کے مطابق دھرنوں پر کروڑوں روپے اخراجات ہو رہے ہیں، متفرق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عوامی تحریک سے گزشتہ چودہ برسوں کی آمدن اور اخراجات اور اسلام آباد میں دھرنوں پر اٹھنے والے اخراجات کا ریکارڈ طلب کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ عوامی تحریک پر پابندی عائد کرنے کی مرکزی درخواست پر 22ستمبر کو سماعت کرے گا۔

متفرق درخواست

مزید :

صفحہ آخر -