عدالت میںحاضری سے استثنیٰ کیلئے وزیراعلیٰ کے سیکرٹری امداد اللّٰہ بوسال نے متفرق درخواست دائر کردی

عدالت میںحاضری سے استثنیٰ کیلئے وزیراعلیٰ کے سیکرٹری امداد اللّٰہ بوسال نے ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں حاضری سے استثنیٰ کے لئے وزیراعلی کے سیکرٹری امداد اللہ بوسال نے متفرق درخواست دائر کردی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ سیلاب زدگان اور دھرنوں پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی معاونت کر رہے ہیں،اس لئے ہائیکورٹ پیش نہیں ہو سکتے ۔لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ ہفتے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اعتزاز منیر گوندل کی معطلی کیخلاف درخواست میں سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ امداد اللہ بوسال کو 23ستمبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم امداد اللہ بوسال نے متفرق درخواست کے ذریعے حاضری سے استثنیٰ طلب کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ صوبے میں سیلاب زدگان اور اسلام آباد میں دھرنوں کے معاملے پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کی معاونت کر رہے ہیں اور شدید مصروفیت کے باعث ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہو سکتے لہذا انہیں 23ستمبر کی حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹراینٹی کرپشن اعتزاز منیر گوندل کا موقف ہے کہ سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے انہیں معطل کرنے کا حکم جاری کیا ہے لہذا اسے کالعدم کیا جائے۔

متفرق درخواست

مزید :

صفحہ آخر -