4بچوں کی ماں نے سوکن کے دکھ سے زہریلی گو لیاں نگل لیں

4بچوں کی ماں نے سوکن کے دکھ سے زہریلی گو لیاں نگل لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم سیل) مزنگ کے علاقہ میں 4بچوں کی ماں نے شوہر کے سوتن لانے پر زہریلی گو لیاں نگل لیں ،ہسپتال میں حالت نازک ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق مزنگ کے علاقہ پنج پیر کے رہائشی رفیق کی شادی 7سالہ قبل صائمہ سے ہوئی جس کے بطن سے 4بچے پیدا ہوئے لیکن رفیق نے منع کر نے باوجود دوسری شادی کر لی اور زیادہ وقت نئی بیوی کے ساتھ گزارنا شروع کر دیا جس کا صائمہ کو رنج تھا ۔گزشتہ روز اس نے رفیق سے جھگڑاکر کے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔اس کو فوری طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے ۔

مزید :

علاقائی -