شاہد لطیف کلیار کو پنڈی گھیپ پولیس نے گرفتار کر لیا

شاہد لطیف کلیار کو پنڈی گھیپ پولیس نے گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور)خصوصی رپورٹ( شاہد لطیف کلیار کو ہفتہ کواس وقت پنڈی گھیپ پولیس نے گرفتار کر لیا جب وہ دی ولیج ماڈل سکول اخلاص میں بطور پرنسپل فرائض انجام دے رہے تھے۔بتایا گیا ہے کہ انہیں صر ف اس پاداش میں گرفتا ر کیاگیا ہے کہ انہیں یونین کونسل اخلاص کے بزر گوں نے چیئر مین یوسی اخلاص نامزد کیا تھا۔شاہد لطیف نے ایم فل رورل ڈویلپمنٹ کر رکھاہے اور علاقہ کے بچوں کی تعلیم کا بیڑہ خوداٹھا رکھا ہے۔شاہد لطیف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ضلعی نائب صدر ا ور عوام کی بہبود کیلئے قائم ہاد ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔

مزید :

علاقائی -