اقوام متحدہ کی ہنگامی طورپر ابولا وائرس کو کنٹرول کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ کی ہنگامی طورپر ابولا وائرس کو کنٹرول کرنے کی اپیل

  

نیویارک (آئی این پی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ابولا وائرس کو عالمی امن اور سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے ہنگامی طورپر بیماری کو کنٹرول کرنے کی اپیل کی ہے۔افریقی ممالک نائجیریا، سیریالون، لائبیریا اور گنی میں ابولا وائرس کی وبا پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ عالمی برادری کا فرض ہے کہ مہلک وائرس پر کنٹرول کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ وائرس پر کنٹرول نہ کیا گیا تو یہ وبا پوری دنیا میں پھیل جائے سکتی ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ امریکاامداد کے ساتھ ڈاکٹروں کی ٹیم بھی افریقا بھیج رہاہے اور ہمیں توقع ہے کہ دیگر ممالک بھی ایسا کریں گے

 اپیل

مزید :

صفحہ آخر -