جامشورو جوائنٹ ونچر کمپنی نے ٹیکس آڈٹ کا اقدام عدالت میں چیلنج کردیا

جامشورو جوائنٹ ونچر کمپنی نے ٹیکس آڈٹ کا اقدام عدالت میں چیلنج کردیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)جامشورو جوائنٹ ونچر کمپنی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے گزشتہ برسوں کے ٹیکس آڈٹ کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔جامشورو کمپنی کی طرف جنرل مینجر فنانس فاروق ثاقب عثمان نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ایف بی آر نے کمپنی کے مالی سال 2013 کے ٹیکس آڈٹ کیلئے سیلز ٹیکس ایکٹ کی دفعہ25 کے تحت 8 ستمبر کو نوٹس بھجوایاہے تاہم اس نوٹس میں ٹیکس آڈٹ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ابھی تک کسی بھی کمپنی کا ٹیکس آڈٹ کرنے کا طریقہ کار وضع نہیں کر سکا، درخواست میں وزارت قانون و پارلیمانی امور اورایف بی آر کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے بھجوایا گیا نوٹس اور سیلز ٹیکس آڈٹ کی دفعہ 25 کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔

اقدام چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -