پنجاب، 24گھنٹوں میں 580 ٹریفک حادثات ،461 افرادشدید زخمی

پنجاب، 24گھنٹوں میں 580 ٹریفک حادثات ،461 افرادشدید زخمی

  

لاہور(کر ائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 580ٹریفک حادثات میں461 افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیاجبکہ233افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 249 ڈرائیورز ،06کم عمرڈرائیور، 346 مسافر اور 102 پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ81ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 79 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد71حادثات میں 88 متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ، 42گوجر انوالہ حادثات میں 42متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل697متاثر ہونے والوں میں سے536مرد اور 161خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر 499موٹر سائیکلز،67آٹو رکشہ، 49 مو ٹرکاریں، 07 مسافربس،18ٹرک، اور58دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -