پےپلز پارٹی کسی بھی صورت سندھ کوتقسیم نہیںکرنے دےگی ، امین فہیم

پےپلز پارٹی کسی بھی صورت سندھ کوتقسیم نہیںکرنے دےگی ، امین فہیم

  

حیدرآباد(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رُکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم متحدہ کے قائد الطاف حسین کے ملک میں انتظامی یونٹ کے مطالبے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی کسی بھی صورت میں سندھ تقسیم کرنے نہیں دے گی اور نہ ہی ملک میں کسی بھی ایسے عمل کی حمایت کریگی جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج مٹیاری کے علاقے بھانوٹ میں دریائے سندھ کے بندوں کا دورہ کرنے کے دوران میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ مخدوم امین فہیم نے مزید کہا کہ پی پی پی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں والے بیان اور الطاف حسین کے مرسوں مرسوں پورا سندھ ڈیسوں والے بیان پر کوئی بھی تبصرہ نہیں کرونگا کیونکہ وہ دونوں پارٹی کے سربراہ ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی کبھی بھی سندھ تقسیم کرنے کا سوچ نہیں سکتی اور نہ ہی کسی ایسے عمل کی حمایت کریگی۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی غلطیوں کی وجہ سے انہیں نقصان پہنچ رہا ہے اس لئے اسے اپنی ماضی کی پالیسیوں کو تبدیل کرنا پڑیگا ۔

 امین فہیم

مزید :

صفحہ آخر -