حکومت مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتی ہے،عابد شیر علی

حکومت مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتی ہے،عابد شیر علی

  

ملتان (آن لائن)پانی و بجلی کے وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والوں کے استعفے جرگے والوں کی سفارش کی وجہ سے منظور نہیں کئے گئے کیونکہ جرگے والوں کو پارلیمنٹ اور پارلیمانی ہیڈ نے دھرنے والوں سے مذاکرات کرنے کے اختیارات دیئے ہیں ۔یہ بات انہوں نے ہیڈ محمد والاگرے والا پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں ے کہا کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتی ہے ۔وزیراعظم نواز شریف کی خواہش ہے کہ معاملات افہام وتفہیم سے حل ہوں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف دھرنے والوں کو متعدد بار دعوت دے چکے ہیں اور کہا کہ وہ آئیں اور سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔ہم نے ان کے آئینی مطالبات ماننے کے لئے تیار ہیں ۔مجھے عمران خان کی حرکتوں کی وجہ سے افسوس ہوتا ہے ان کی وجہ سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔چین کے صدر نے پاکستان کا دورہ اسی وجہ سے منسوخ کیا ہے اور یہ دھرنے والوں کے ملک دشمن ثبوت ہے۔ انتخابی اصلاحات ہم بھی چاہتے ہیں اور اس میں آئینی ترامیم بھی ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کی پارٹی والے اپنے صدر جاوید ہاشمی کے الزامات کا جواب کیوں نہیں دیتے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کے پنجاب کے دورہ کو سراہتے ہیں ۔قبل ازیں انہوں نے سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ہدایت پر یہاں آیا ہوں ۔مسلم لیگ (ن) کا کوئی کارکن چین سے نہیں بیٹھے گا جب تک متاثرین واپس گھروں میں آباد نہیں ہو جاتے ۔وفاقی اور صوبائی حکومت پنجاب متاثرین کی بھر پور امداد کرے گی ۔وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ تمام وفاقی وزراءاور پارلیمنٹ سیلاب متاثرین کے کیمپوں میں جائیں ۔متاثرین کے کیمپوں تک بجلی کی سپلائی یقینی بنا رہے ہیں ۔دھرنے دینے والے ملک دشمن ہیں ان کو ملک سے کوئی محبت نہیں ہے اللہ پاک عمران کو ہدایت دے۔

عابد شیر علی

مزید :

صفحہ آخر -