کا ہنہ ، 2گروپوں میں اندھا دھند فا ئرنگ، نوجوان شدید زخمی ہو گیا

کا ہنہ ، 2گروپوں میں اندھا دھند فا ئرنگ، نوجوان شدید زخمی ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)کا ہنہ کے علاقہ میں 2گروپوں میں اندھا دھند فا ئرنگ سے علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا ،فائر نگ کے نتیجے میں 25سا لہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا ،ملزما ن موقع سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے ۔بتا یا گیا ہے کہ کا ہنہ کے علاقہ صدو کی گاؤں کے رہائشی 25سا لہ نوجوان حبیب کا اپنے ہی علاقے کے امجدوغیرہ سے جھگڑا چل رہا تھا ،گز شتہ روز دو نوں پارٹیوں میں تلخ کلامی ہو گئی جس پر دونوں جا نب سے فا ئر نگ شروع ہو گئی جس کے نتیجے میں گو لیاں لگنے سے 25سا لہ حبیب شدید زخمی ہو گیا ۔پو لیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال میں داخل کر وادیا جہاں پر اس کی حا لت نا زک بتا ئی جا تی ہے ۔

مزید :

علاقائی -