پر اپر ٹی ڈیلروں کے صدر سمیت درجنوں افراد کیخلاف مقدمہ درج

پر اپر ٹی ڈیلروں کے صدر سمیت درجنوں افراد کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایل ڈی اے کے دفتر میں
افسران پر حملہ کر نے والے

لاہور(کرائم سیل) جوہر ٹا ؤن پو لیس نے چند روز قبل ایل ڈی اے جوہر ٹاؤن کے دفتر ون ونڈو میں موجود افسران پر حملہ کر نے والے پر اپر ٹی ڈیلروں کے صدر سمیت درجنوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر وادیا تاہم ملزما ن کی گر فتاری عمل میں نہ آ سکی ۔بتا یا گیا ہے کہ ایل ڈی اے کے دفتر میں پراپرٹی ڈیلروں پر پا بندی لگا ئی گئی تھی جس پر چند افراد نے ون دنڈومیں داخل ہو کر ایل ڈی اے کے عمران رضا پر تشدد کر ڈالا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ۔ گز شتہ روز جوہر ٹاون پو لیس نے ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر سمیٹ درجنوں نامعلو م افراد کے خلاف مقد مہ درج کر لیا گیا ایل ڈی اے کی جا نب سے درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پر اپر ٹی ڈیلر ایل ڈی اے کے کا م میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہو تے ہیں جس کی وجہ سے داخلے پر پا بندی لگا ئی گئی ہے ۔

مزید :

علاقائی -