پاکستان کا 6رکنی پارلیمانی وفد بحرین کے سپیکر کی دعوت پر منامہ پہنچ گیا

پاکستان کا 6رکنی پارلیمانی وفد بحرین کے سپیکر کی دعوت پر منامہ پہنچ گیا

  

منامہ ( آئی این پی ) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کی قیادت میں 6رکنی پارلیمانی وفد بحرین کے اسپیکر کی دعوت پر بحرین کے 3روزہ سرکاری دورہ پر ہفتہ کو منامہ پہنچ گیا ، وفد 22 ستمبر تک یہاں قیام کرے گا، پارلیمانی وفد میںپاک بحرین فرینڈشپ گروپ کے کنوینر پیر شفقت حسین شاہ جیلانی،ممبران قومی اسمبلی محمد ریحان ہاشمی، بیگم پروین مسعود بھٹی،محمد جمال الدین اور صاحبزادہ محمد یعقوب شامل ہیں۔ بحرین میںقیام کے دوران سردار ایاز صادق اپنے بحرینی ہم منصب سمیت بحرین کی سیاسی قیادت اور تاجر برادری کے علاوہ بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں دونوں ملکوں کے پارلیمانی وفود کے تبادلوں کے علاوہ تجارت، تعلیم ، ثقافت اور سرمایہ کاری و دیگر شعبوں میںاستحکام لانے پر بات چیت ہوگی۔

 پارلیمانی وفد بحرین

مزید :

صفحہ آخر -