سی آئی اے کی ورکنگ کا دائرہ بڑھایا جا رہا ہے، کیپٹن امین وینس

سی آئی اے کی ورکنگ کا دائرہ بڑھایا جا رہا ہے، کیپٹن امین وینس

  


لاہور(کر ائم سیل)سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمدا مین وینس نے سی آئی اے کو14 مزید گاڑیاں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے کو مزیدمضبوط اور موثر بنانے کیلئے نہ صرف اضافی نفری دی جا رہی ہے بلکہ اس کی ورکنگ کا دائرہ کار بھی بڑھایا جا رہا ہے اور ہر ڈویژن کا ڈی ایس پی سی آئی اے ڈویژن میں ہونے والے ہائی پروفائل کیسز کے علاوہ ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتوں پر متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کی طرح ہی جوابدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف بھی سی آئی اے کی طرز پر ہی کام کرے گا اور اس کے ڈی ایس پی اور انچارج صاحبان بھی ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے بھی ذمہ دار ہونگے۔

مزید :

علاقائی -