وزیراعظم نواز شریف 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے

وزیراعظم نواز شریف 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے

  

 اسلام آباد( اے این این )وزیراعظم نواز شریف 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی امن کانفرنس میں شرکت کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کے نائب صدر جوزف بائیڈن کی درخواست پر 25 سے 27 ستمبر تک اقوام متحدہ کی امن کانفرنس کا انعقاد ہوگا جس میں دنیا کے مختلف علاقوں میں تعینات امن دستوں کی کارکردگی اور پیش رفت کا جائزہ لیا جائےگا ۔ اس کانفرنس میں وزیراعظم نواز شریف پاکستان کی نمائندگی کرینگے جو 24 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے اور25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے ۔ اس کانفرنس میں بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد بھی شرکت کریں گی جن کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب 27 ستمبر کو متوقع ہے ۔ کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی شرکت نہیں کرینگے وہ بعد میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔ کانفرنس میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت کی شرکت متوقع ہے ۔

 وزیراعظم

مزید :

صفحہ آخر -