پنجاب پولیس کا مجرموں کو عارضی اندھا کرنے کیلئے ”روز ریڈ گن “خریدنے کا فیصلہ

پنجاب پولیس کا مجرموں کو عارضی اندھا کرنے کیلئے ”روز ریڈ گن “خریدنے کا فیصلہ

  

لاہور(شعیب بھٹی )محکمہ پولیس نے پنجاب حکومت سے انوکھا ہتھیار”روزریڈ گن “خریدنے کا مطالبہ کردیا ،جس کے استعمال سے 15منٹ تک مظاہرین اور مجرم عارضی اندھے ہوجایا کریں گے ۔پو لےس ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس کی جانب سے مذکورہ گن خریدنے کا اصل مقصد اسے استعمال کرکے پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں میں موجود شرکاءکو پکڑنا ہے ،کیونکہ پولیس کودھرنوں میں موجود مظاہرین کو پکڑنے میں مسلسل گزشتہ 36روز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس احتجاجی مظاہرین کو کنٹرول کرنے اور مجرمان کو پکڑنے میں اکثر اوقات مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ اس ضمن میں پولیس کو اکثر اس سے نمٹنے کے لئے ربڑ کی گولیاں، بجلی کا جھٹکا لگانے والی گن اور مرچوں کا سپرے وغیرہ استعمال کرنا پڑتا ہے لیکن ان سب طریقوں سے خطرناک نقصان ہونے کا خدشہ رہتا ہے ۔اعلی پولیس افسرذرائع کے مطابق اس حوا لے سے پنجاب پو لےس نے اس انو کھے ہتھا ر کے لئے پنجاب حکومت کو سمری بجھوائی ہے جس میں ایک غیر ملکی کمپنی سے ”ر و زریڈ گن “ خریدنے کی استدعا کی گئی ہے ،ذرائع کے مطابق مذکورہ گن کی خریداری کے حوالے سے غور شروع کردیا گیا ہے ۔مذکورہ گن کے استعمال سے 10 سے 15 منٹ کے لیے عارضی طور پر لوگ بینائی سے محروم ہوجایا کریں گے ۔با وثو ق ذرا ئع کا دعویٰ ہے کہ یہ گن مکمل طور پر قابل اعتبار ہے اور ہر قسم کے جانوروں اور انسانوں پر استعمال کی جاسکتی ہے،جبکہ مذ کو ر ہ گن کے اثرات 100 فیصد عارضی ہوتے ہیں اور دس سے پندرہ منٹ بعد بصارت بحال ہوجاتی ہے اور اس گن سے آنکھ کے ریٹینا یا عدسہ کو بھی قطعاً کوئی نقصان نہیں پہنچتاہے ۔

روز ریڈ گن

مزید :

صفحہ آخر -