شمالی وزیرستان میں زمینی اور فضائی حملے ،15دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں زمینی اور فضائی حملے ،15دہشتگرد ہلاک

  

ہلاک راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) شمالی وزیرستان کے علاقہ بویہ سے 5 کلو میٹر جنوب مشرق میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے دوران جھڑپ ہوئی جس کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے نائب صوبیدار مزمل شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹروں نے غلام خان کے جنوب مشرق گورستائی نالا کے قریب دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 12 دہشگرد ہلاک ہوگئے جبکہ بارود سے بھری چارگاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔ فضائی کارروائی میں دہشتگردوں کے تین ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔ کالعدم تحریک طالبان نے آپریشن ضرب عضب کے دوران بویہ میں دو روزقبل اپنے کمانڈر محمد حسن کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ محمد حسن کابل کا رہنے والاتھا، اسے کچھ عرصہ قبل وہاں کی جیل سے رہا کیا گیا تھا جس کے بعد وہ پاکستان آکر تحریک طالبان کی دہشت گرد سرگرمیوں میں شامل ہوگیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -