پولیس نے ڈاکیا رڈ حملہ میں ملوث ایس پی کے بیٹے کے موبائل کاڈیٹا حاصل کر لیا

پولیس نے ڈاکیا رڈ حملہ میں ملوث ایس پی کے بیٹے کے موبائل کاڈیٹا حاصل کر لیا

  

              کراچی ( آئی این پی ) کراچی پولیس نے ڈاکیارڈ حملہ میں ملوث ایس پی کے بیٹے دہشتگرد اویس جاکھرانی کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ، اویس نے 3 ماہ قبل افغانستان سے ٹریننگ حاصل کی ، حملے سے تین روز قبل ساتھیوں سے 5 بار رابطہ کیا ۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکیارڈ حملے میں ملوث دہشتگرد اویس جاکھرانی کے موبائل کا ڈیٹا اور حملے میں استعمال ہونے والے اسلح کی فرانزک رپورٹ منظر عام پر آگئی جس کے مطابق اویس جاکھرانی نے 3 ماہ قبل افغانستان سے تربیت حاصل کی تھی اور حملے سے 3 روز قبل اس نے اپنے ساتھیوں سے 5 سے زائد بار رابطہ کیا ۔ 6 ستمبر کو ڈاکیارڈ حملے میں استعمال ہونیوالے اسلح کی فرانزک رپورٹ کے مطابق حملے میں جاںبحق ہونیوالے دہشتگرد اویس جاکھرانی نے اپنے والد ایس پی علی شیر جاکھرانی کے زیر استعمال 2 قسم کا اسلح احملے میں استعمال کیا تھا ۔ واضح رہے کہ ایس پی علی شیر جاکھرانی کے موبائل کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں

 ڈیٹا حاصل

مزید :

صفحہ آخر -