لوگ جاگ اٹھے ہیں نئے پاکستان کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے ،عمران خان

لوگ جاگ اٹھے ہیں نئے پاکستان کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے ،عمران خان ...

  

                 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پور ملک میں بہت بڑی تبدیلی آ چکی ہے، لوگ اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، حکمران بیرون ملک سے قرضے لے لے کر عیاشیاں کر رہے ہیں اور اس قوم پر اضافی بوجھ ڈال رہے ہیں، خیبر پختونخواہ میں تبدیلی کا آغاز کر دیا ہے چند سالوں میں یہ صوبہ باقیوں سے آگے نکل جائے گا، نئے پاکستان کا خواب بس پورا ہو نے کو ہے۔ ڈی چوک میں دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بدل چکا ہے ، ہم خوش نصیب ہیں کہ یہ قوم جاگ گئی ہے اور یہ لوگ اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ آزادی مارچ میں شرکاءکو مخاطب کر انہوں نے کہا کہ 18 سال کی سیاست میں بہت مشکل وقت آئے، ایک وقت پارٹی میں صرف ۵ لوگ رہ گئے تھے، میں نے بچپن میں کرکٹر بننے کا شوق پالا تو سب نے کہا یہ کرکٹر نہیں بن سکتا، لیکن میں نے پاکستان کو ورلڈ کپ جیت کر دیا، پھر شوکت خانم ہسپتال بنانے لگا تو سب نے کہا پاکستان میں ایسا ہسپتال نہیں بن سکتا مگر یہ ہسپتال اور آج بھی غریبوںکاعلاج مفت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح نمل یونیورسٹی بھی بنا کر دکھائی ، سیاست میں آنے کا فیصلہ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کی نوارا کشتی دیکھ کر کیا، پہلے الیکشن میں کوئی سیٹ نہ ملی، دوسرے انتخابات میں ایک ہی سیٹ ملی، تیسری بارالیکشن کا بائیکاٹ کر دیا، اس کے بعد پارٹی تقریبا ختم ہی ہو چکی تھی کہ لاہور میں عوام کا سمندر آگیا اور میرا خواب پورا ہو گیا، ہماری قوم جاگ چکی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میرے ہر خواب کی تعبیر ہو چکا ہے بس نئے پاکستان کا خواب باقی رہ گیا تھا، مجھے ایک ایسا پاکستان نظر آ رہا ہے جو جمہوری ہو گا، جو دنیا میں کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے گا، جو دوسروں کی امداد کرے گا اور جہاں آنے کے لئے لوگ ویزا درخواستیں دیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -