ڈیفنس پی ٹی آئی کارکنوں کا دھرنا پولیس اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سے بددل وارداتوں میں اضافہ ہو گیا

ڈیفنس پی ٹی آئی کارکنوں کا دھرنا پولیس اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سے بددل ...

  

لاہور(کرائم سیل) عمران خان کی کال پرلالک چوک پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے جاری دھرنے کی وجہ سے ڈیفنس سرکل کے دو ا یس ایچ اوز اور ڈیوٹی پر مامور نفری ڈیوٹی سے بد دل ہو گئے جبکہ دوسری جانب ڈی ایچ اے میں گشت نہ ہونے سے ڈیفنس اے اور ڈیفنس بی میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہونے سے شہریوں کو شدیدپریشانی کا سامنا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ڈیفنس لالک چوک پرایک ماہ سے دھرنا دئیے ہوئے ہیں ، سیکیورٹی خدشات کی پیش نظر ڈیفنس سرکل کے ایس ایچ اوز دیگر نفری کے ہمراہ ڈیوٹی پر مامور ہیں ،تاہم لالک چوک پر جاری دھرنے سے ایس ایچ اوز اعظم علی اورعبد الواحد سمیت درجنوں اہلکار روزانہ کی بنیادپر سیکیورٹی ڈیوٹی سے تنگ آکر بد دل ہو گئے۔اس بارے میں ایک پولیس آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھرنے میں شامل شرکاء کی سکیورٹی ڈیوٹی کی وجہ سے ڈیفنس سرکل غیر محفوظ ہو گیا اور وارداتیں بڑھ جانے سے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈیفنس سرکل میں گشت کو بہتر بنائیں ۔

مزید :

علاقائی -