کراچی کے جلسے میں آج لاکھوں افراد شرکت کر یں گئے، عارف علوی

کراچی کے جلسے میں آج لاکھوں افراد شرکت کر یں گئے، عارف علوی

  


لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور کراچی سے منتخب ایم این اے ڈاکٹر عارف علوی نے ’’ پاکستان‘‘ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ اسلام آباد کے دھرنے میں کم رسپانس کے باعث چیرمین عمران خان آج کراچی میں جلسہ سے خطاب کرنے آ رہے ہیں آج کراچی میں مزار قائد پر عمران خان کا جو جلسہ ہو گا وہ لاکھوں کا ہو گا اور ماضی کے جلسوں کی طرح ایک تاریخی جلسہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ یہ کہنا بلکل غلط ہے کہ چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے اسلام آباد کے دھرنے کا رسپانس کم ہو گیا ہے گو نواز گو ڈے کے موقع پر اسلام آباد میں ایک تاریخی رش تھا اور تمام تر حکومتی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے تحریک انصاف کے کارکنان اسلام آباد پہنچے تھے کراچی میں دھرنے میں شامل شرکاء کا یہ مطالبہ تھا کہ ان کے چیرمین ان کے پاس آکر بھی خطاب کریں اسی لئے چیرمین نے کراچی میں آج جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور عین ممکن ہے کہ آئندہ چند دنوں میں وہ مزید دوسرے شہرں میں بھی جا کر جلسے کے شرکاء سے خطاب کریں ۔

مزید :

صفحہ آخر -