نئے صوبے بنانے سے کوئی الگ نہیں یکجا ہوتا ہے ،خوش بخت شجاعت

نئے صوبے بنانے سے کوئی الگ نہیں یکجا ہوتا ہے ،خوش بخت شجاعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی ( اے این این ) متحدہ قومی موومنٹ کی رہنما خوش بخت شجاعت نے کہا ہے کہ نئے صوبے بنانے سے کوئی الگ نہیں یکجا ہوتا ہے ¾ اگر ملک بچانا ہے تو انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام عمل میں لانا ہوگا۔کراچی کے علاقے کلفٹن میں تین تلوار کے مقام پر تحریک انصاف کے خلاف اور سندھ سمیت ملک بھر میں نئے صوبوں کے قیام کے حق میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رہنما خوش بخت شجاعت کا کہنا تھا کہ یہ کوئی ریلی، دھرنا یا جلسہ نہیں ہے بلکہ یہ متعصبانہ اور منافقانہ رویے کے خلاف احتجاج ہے اور عوام کا باہر نکلنا ایسا رویہ رکھنے والوں کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بنانے کی بات تو پوری دنیا میں ہوتی ہے اور ہم پاکستان میں نئے انتظامی یونٹس بنانےکی بات کررہے ہیں، صوبے بنانے کا مطلب الگ ہونا نہیں بلکہ یکجا ہونا ہے اور ہم نئے صوبوں کا مطالبہ صرف سندھ نہیں بلکہ پورے پاکستان میں کرتے ہیں۔خوش بخت شجاعت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وسائل اور مسائل میں توازن نہیں ہے، کراچی کماﺅ پوت ہے اور پورے پاکستان کو کھلاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے آبا اجداد نے خون کا دریا پار کیا تو یہ ملک حاصل کیا لیکن انہیں یہاں صوبائیت، جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام ملا اگر پاکستان کو متحد، مضبوط اور مستحکم رکھنا ہے تو نئے انتظامی یونٹس بنانا پڑیں گے، ملک میں نئے انتظامی یونٹس قائم کئے گئے تو عوام کو ان کے گھروں پر سہولتیں ملیں گی۔
خوش بخت شجاعت

مزید :

صفحہ آخر -